قادیانیوں کی ارتدای سرگرمیوں کے خلاف جدوجہد جاری رہیگی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے عہدےداران، رابطہ کمیٹی و کارکنان اجلاس جامع مسجد مولانا احمد علی لاہور زیر صدارت قاری نذیر احمد منعقد ہوا جس میں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، پیر رضوان نفیس، مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا سید ضیاءالحسن شاہ، مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا عمر حیات، مولانا قاری عبدالعزیز، مولانا خالد محمود سمیت کئی علماءکرام و کارکنان ختم نبوت نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اندرون و بیرون ممالک میں امت مسلمہ کا ایمان بچانے اور فتنہ قادیانیت کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے بڑی بڑی کانفرنسیں ختم نبوت تربیتی کورسز اور اجتماعات منعقد کرتی رہتی ہے۔