عمران پر تنقید کرنیوالوں میں سچ کا سامنا کرنے کی جرات نہیں: عبدالکریم کلواڑ

لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ عمران خان پر تنقید کرنے والے سچ کا سامنا کرنے کی جرا¿ت نہیں رکھتے۔ سینٹ میں جان بوجھ کر اپوزیشن جماعتیں عمران کے بیان کو مسئلہ بناکر حکومت کو الجھا رہی ہیں۔ عمران خان نے مذاکرات پر عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ تحریک انصاف قومی ایشوز پر مجاہدانہ کردار ادا کررہی ہے جو سیاسی مخالفین سے برداشت نہیں ہورہا۔ ملک کو مشکلوں سے نکالنے کے لئے مذاکرات پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ عمران خان کے مدنظر ملک کا مفاد ہے عوام ان پر اعتماد کرتے ہیں۔ ہماری قیادت کوئی بھی فیصلہ ملک و قوم کے مفاد کیخلاف نہیں کرے گی۔