عالمی بینک کے اشتراک سے سندھ میں زرعی شعبے کے لئے پروگرام تیار

 کراچی( وقائع نگار) عالمی بینک کی معاونت سے سندھ میں ایگری کلچر اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کی بہتری کے لئے آئندہ 5 سال تک جاری رہنے والا پروگرام تیار کرلیا گیا ہے جس پر 8 ارب86 کروڑ خرچ کئے جائیں گے سندھ کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے پروگرام کی وفاقی حکومت سے منظوری حاصل کرلی ہے پروگرام 20-18-19- تک ورلڈ بینکڈ سے فنڈڈ ہوگا ا س کے علاورہ محکمہ صحت کےلئے نیوٹریشن سپورٹ پروگرام شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے اس پروگرام کے لئے 4 ارب 11 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اس پروگرام کے تحت نوزائیدہ بچوں اور ماﺅں کی غذا اور خوراک میں بہتری لائی جائے گی۔

یہ پروگرام 3 سال تک جاری رہے گا۔