طالبان سے مذاکرات کا خیرمقدم، کامیابی کیلئے دعا گو ہیں: جمعیت تحفظ پاکستان

لاہور (پ ر) جمعیت تحفظ پاکستان کے صدر محمد علی قادری، سرپرست پیر محمد ہارون سیفی اور سیکرٹری اطلاعات محمد یونس قادری نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ملک و قوم کے مفاد کے لئے مذاکرات کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امن کے بغیر ملک میں ترقی اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ۔