شیخ روحیل اصغر کے مرکزی دفتر میں محفل میلاد اور ختم گیارہویں شریف

لاہور (پ ر) ممبر قومی اسمبلی حلقہ 124 شیخ روحیل اصغر کے مرکزی دفتر میں عظیم الشان محفل میلاد اور ختم گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگی ارکان اور علاقہ کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں رحمت اللعالمین محمد مصطفی مجتبیٰ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ آپؐ کی حیات مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ روحیل اصغر نے کہا پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اس کی اٹھارہ کروڑ عوام کے دل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے بھرے ہوئے ہیں۔