شعبہ امراض قلب میں افواج پاکستان کے ادارے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں: ظفر اللہ چودھری

لاہور (پ ر) آرمڈ فورس انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر اہتمام امراض قلب پر گیارہویں بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیاجس میں ملک بھر سے ماہرین قلب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کے امراض قلب کے طبی اداروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اے، ایف، آئی، سی ملک کا پہلا ادارہ ہے جہاں شعبہ امراض قلب میں جدید تربیتی نظام کو اپنایا گیا اور الیکٹروفزیالوجی کا فیلو شپ پروگرام شروع کروانے والے دنیا بھر کے چند ایک اداروں میں اس کا شمار ہوتا ہے اورآئندہ سال تک ملک کو اس جدید شعبہ میں اس ادارے کی وجہ سے ماہرین مل سکیں گے۔