سکولوں میں بچوں کے100 فیصد داخلے کو یقینی بتنایا جائے گا: مجتبیٰ شجاع

 لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ چیف منسٹر ریفارمز روڈ میپ کے تحت سکولوں میں طلبہاور اساتذہ کی حاضری 92 فیصدجبکہ جاری سہولیات اور سکولوں کی انسپکشن 96 فیصد ماہانہ یقینی بنائی گئی ہے جبکہ اس سے قبل سکولوں میں طلبہ و اساتذہ کی حاضری 60 فیصد اور موجود سہولیات اور انسپکشن کی شرح 62 فیصد کے قریب تھی -انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی کے وژن کے تحت سکولوں میں بچوں کے سو فیصد داخلے کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران پانچ لاکھ نئے بچے سکولوں میں داخل ہوئے ہیں -