روزانہ 30 منٹ واک دل کی بیماریوں سے بچا سکتی ہے: بشیر مہدی

لاہور (نیوز رپورٹر) محمد علی جناح مےڈےکل کمپلکس کے چیئرمےن بشےر مہدی نے کہا ہے کہ روزانہ صرف 30 منٹ اور ہفتہ میں 5 مرتبہ واک کرنے سے دل کی بیماریوں‘ بلڈ پریشر اور ذیابیطس سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں کینسر کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کہ صرف ایک صحت مند لائف سٹائل سے ہی روکا جا سکتا ہے۔ تمباکو نوشی اور موٹاپا بھی کینسر کا سبب بنتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر سال 1 کروڑ لوگ کینسر کا شکار ہو جاتے ہیں۔