راجن پور: آگ لگنے سے لڑکی جھلس گئی سسرال والوں نے جلایا: ماموں

راجن پور (نوائے وقت رپورٹ) راجن پور میں لڑکی آگ لگنے سے بُری طرح جھلس گئی۔ غزالہ کے ماموں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے سسرالیوں نے آگ لگائی جبکہ ساس کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے کے باعث لڑکی نے خود کو آگ لگا دی۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ لڑکی 80 فیصد جھلس چکی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو آگ لگا دی۔
لڑکی جھلس گئی