رائے ونڈ میں عطائی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے‘ متعلقہ حکام خاموش

رائے ونڈ (نامہ نگار) رائیونڈ اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹر انسانی جانوں سے کھیلنے لگے۔ مڈل پاس عطائیوں نے ڈرگ انسپکٹروں کی ملی بھگت سے شہر کے اہم علاقوں میں کلینک اور ہسپتال بنا رکھتے ہیں‘ سادہ لوح افراد سے آپریشن‘ دانت لگوانے سمیت دیگر علاج و معالجہ کی مد میں ہزاروں روپے بٹورنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نامناسب حفاظتی اقدامات کی وجہ سے شہریوں کو خوفناک امراض منتقل کی جا رہی ہیں۔ عطائی ڈاکٹر ایک سرنج کے ساتھ کئی مریضوں کو چیک کرکے موت بانٹ رہے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔