حکومت فوری اسلامی معیشت کا اعلان کرے: خواجہ قطب الدین

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 1973کے آئین 38ایس میں حکومت کو کہا گیا ہے کہ ریاست سودی نظام ختم کرے جبکہ 1991میں وفاقی شرعی عدالت سود کی ہر شکل کو حرام قرار دے چکی ہے۔ اس لئے حکمرانوں کو چاہیے کہ فی الفور اسلامی معیشت کا اعلان کریں۔