حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے: میاں توقیر حفیظ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے کراچی، بلوچستان، خیبر پی کے حکومتیں عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام سیاسی، مذہبی پارٹیاں اکٹھی ہوں ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی رہنما اور مرکزی ترجمان میاں محمد توقیر حفیظ نے پتوکی، اوکاڑہ، خانیوال، ڈسکہ میں مختلف اہلحدیث یوتھ فورس کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملکی استحکام کیلئے مذہبی اور تمام سیاسی جماعتیں قومی ایجنڈے پر متحد ہوں۔