حکومت، طالبان مذاکرات خلوص کے ساتھ ہوئے تو ضرور کامیاب ہوں گے: خواجہ آصف

استنبول (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے دوست نہیں ہو سکتے، مذاکرات خلوص کے ساتھ ہوئے تو ضرور کامیاب ہوں گے، ملک کی بربادی کی وجہ پرویز مشرف کا نو سالہ دور اقتدار ہے۔ ایک انٹرویو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ترکی اور چین سمیت مختلف ممالک سے تعاون حاصل کر رہے ہیں، کول اور ہائیڈل انرجی پر زیادہ انحصار کرتے ہوئے سستی بجلی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، توانائی کے شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں چار دہائیوں تک فوجی آمر قابض رہے، ملک میں دہشت گردی فوجی آمریت کی وجہ سے ہے، دعا ہے کہ پرویز مشرف قانونی انجام تک پہنچیں، میڈ ان امریکہ جہاد کیلئے ہم نے اپنی تاریخ بدل دی۔



خواجہ آصف