جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھی کوالٹی ریوئیو کمیٹی غیرفعال ہوگئی

اسلام آباد(این این آئی) جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھی کوالٹی ریوئیو کمیٹی غیرفعال ہوگئی۔ ٹریڈ ڈیو لپمنٹ اتھارٹی کے ماتحت کوالٹی ریوئیو کمیٹی غیر فعال ہوگئی جس کے باعث چاول کی برآمدات میں کمی ہوئی کیو آر سی برآمد کنندگان کو سہولیت فراہم کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ تاہم بد قسمتی سے جدید ٹیکنالوجی ہونے کے باوجودبھی چاولوں کی جانچ پڑ تال کے عمل میں ان سے مدد نہیں لی جاتی جو رائس ایکسپو ٹرز ایسو سی ایشن اور کیو آر سی کے درمیان تنازعے کا باعث ہے ۔ عالمی خریدار کیو آر سی پربھروسہ نہیں کرتے۔