توہین رسالت کی سزا صرف موت ہے: عمر قید شریعت کے منافی ہے: اشرف جلالی

لاہور (سپیشل رپورٹر) سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف جلالی نے کہا ہے کہ ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو پر ہونے والی شان رسول کانفرنس اہل سنت و جماعت کے نظریات کی ترجمانی میں اہم کردار ادا کرے گی مغرب کی گستاخیوں کے مقابلہ میں عاشقان رسول کو سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔ توہین رسالت کی سزا صرف موت ہے، عمر قید کی سزا شریعت کے منافی ہے۔ قرآن و حدیث نے گستاخ رسول کیلئے صرف اور صرف سزائے موت مقرر کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ جلالیہ داروغہ والا میں ادارہ صراط مستقیم پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھتا ہوا رحجان انتہائی خطرناک ہے گستاخانہ لٹریچر فرقہ وارایت کے پھیلاﺅ کا سب سے بڑا سبب ہے انبیاءکرام، صحابہ کرام اہل بیت، امہات المومنین، اولیائے کرام اور دوسری مقدس شخصیات کی گستاخیوں پر مبنی بلاگس اور لنکس کو ختم کیا جائے۔ اس موقع پر مولانا محمد صدیق مصحفی، مولانا مرتضی علی ہاشمی، مولانا فرمان علی جلالی، مولانا عبدالکریم جلالی، مولانا فیاض وٹو سمیت دیگر عہدےداران نے بھر پور شرکت کی۔