بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ قوم مایوس نہ ہو وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سربراہی میں قائم امن کمیٹی مذاکرات کو فوری طور پر نتیجہ خیز بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ طالبان فوری طور پر کارروائیاں بند کریں گے۔ بصورت دیگر عوامی رائے کو اولیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں کے مابین ہونے والی اہم ملاقات کے بعد بھارتی ایجنسیوں کو پیغام بھجوایا جا رہا ہے کہ معاشی سکیورٹی کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔