برطانیہ میں لاکھوں مہاجرین کی آمد، حکومت بے بس ہو گئی: انڈیپنڈنٹ

لندن (اے پی اے) برطانیہ میں مہاجرین کی لاکھوں کی تعداد میں آمد نے مہاجر بحران پیدا کر دیا۔ خانہ جنگی اور کشیدہ حالات کے حامل ممالک شام ، مصر ، یمن جیسے ممالک سے روزانہ کی بنیاد پر بے سرو سامان افراد محض زندگی کی تلاش میں برطانیہ پہنچ رہے ہیں ۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈینٹ میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا کہ اگر مہاجرین میں سے کسی کی موت واقع ہوجائے تو اور بھی دردناک صورتحال پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ ایک تو وہ پہلے ہی بھوک اور بے گھری کا شکار ہیں دوسراانہیں کفن دفن کا بندوبست بھی کرناپڑتا ہے ، لہذا اس صورت میں 4000یورو تدفینی عمل میں صرف ہو جاتے ہیں ، اکثر واقعات میں مہاجر اپنے پیارے کی لاش کو لاوارث چھوڑ دیتے ہیں۔