امریکہ جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ کی مسلح افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز

بنکاک (اے پی پی) تھائی لینڈ میں امریکہ جنوبی کوریا اورتھائی لینڈ کی مسلح افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تینوں ملکوں کی بری ‘ بحری اور فضائی فوجوں نے مشقوں میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر جدید ہتھیاروں کی آزمائش کی گئی اوردشمنوں کو کامیابی سے نشانہ بنایاگیا۔ کوبرا گولڈنامی مشقوں میں تینوں ملکوں کے 14 ہزار فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا۔