اسلام دشمن پاکستان کے درپے ہیں، اللہ حفاظت فرمائیگا: متولی روضہ رسول

کراچی (این این آئی) متولی روضہ¿ رسولﷺ شیخ نوری محمد احمد علی گزشتہ روز گورنر ہاﺅس پہنچے تو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور انکی آمد کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج عظیم ہستی کے حجرہ کے متولی نے صوبے خاص طور پر کراچی شہر کو یہ اعزاز بخشا۔ انہوں نے کہاکہ ہر مسلمان محسن انسانیتﷺ کی خدمت پر مامور شخص کو بے حد عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان سے ملاقات کرنا اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتا ہے۔شیخ نوری محمد احمد علی نے کہا کہ اسلام دشمن پاکستان کے درپے ہیں‘ اللہ حفاظت فرمائیگا۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے۔ پاکستان کی سلامتی، استحکام، درپیش چیلنجز سے نمبرد آزما ہونے اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی کیں۔



متولی روضہ رسول