اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں 1397 فلسطینی بچے مارے جا چکے : رپورٹ

یروشلم (اے پی اے) اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں 2000سے لیکر اب تک 1397فلسطینی بچے مارے جا چکے ۔ آئی ایم ای یو کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی بچوں پر بھی رحم نہیں کھاتا ، اسرائیلی فورسز 2000سے لیکر اب تک 1397فلسطینی بچے ہلاک کر چکی ہے ۔8سال تک کی عمر کے مرنے والوں فلسطینی بچوںکی تعداد 262ہے جبکہ 9سال سے 12سال تک کی عمر کے ہلاک فسطینی بچوں کی تعداد 213ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 13سال کی عمر سے 15سال کے بچوں میں مرنیوالوں کی تعداد447جبکہ16سے 17سال کے فلسطینی بچوں میں مرنیوالوں کی تعداد 457 ہے۔