پنجاب کے 10 لاکھ سرکاری ملازمین کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں: ارشاد چودھری

لاہور (سپیشل رپورٹر) حاجی محمد ارشاد چودھری، صوبائی صدر ایپکا پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے کم از کم 10 لاکھ سرکاری ملازمین پاکستان کے دیگر صوبوں کے برعکس 40 فیصد کم مراعات کے ساتھ انتہائی کسمپرسی اور غریب کی حالت میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منانے سے محروم رہیں گے۔