ٹیکس وصولی‘ موٹر رجسٹریشن کیلئے لاہور میں مزید دفاتر قائم کریں گے: مجتبیٰ شجاع

لاہور (نامہ نگار) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن و خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ موٹر رجسٹریشن میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے موٹر رجسٹریشن کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیساتھ ساتھ شہر کے مختلف حصوں میں موٹر رجسٹریشن دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے گھر کے قریب ہی سہولت میسر ہو جبکہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی آن لائن وصولی اور ایس ایم ایس سروس کا آغاز پہلے ہی کر دیا گیا ہے۔