ممتاز عالم دین مولانا محمد اقبال انتقال کرگئے

لاہور (پ ر) ممتاز عالم دین مولانا محمد اقبال اچانک حرکت قلب بند ہونے سے 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم انتہائی متقی پرہیز گار اور نیک سیرت انسان تھے۔ مرحوم اتحاد اہل سنت لاہور ڈویژن کے امیر مولانا عبدالشکور حقانی کے سسر تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ جامعہ مفتاح العلوم سرگودہا میں ان کے بیٹے صاحبزادہ مولانا محمد طاہر اقبال نے پڑھائی جس میں مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا رضوان عزیز، مولانا محمد الیاس فاروقی اور مولانا محمد یوسف سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ دریں اثناءمولانا محمد الیاس گھمن، مولانا عبدالرو¿ف فاروقی، مولانا محمد امجد خان، مولانا فضل الرحیم، حافظ اسعد عبید، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا جمیل الرحمن اختر اور دیگر علماءنے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔