معاشی خوشحالی کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں: ملک اسلم

لاہور (پ ر) تاجروں‘ صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) اندرون شہر کے رہنما ملک محمد اسلم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور صنعت کی ترقی سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔ صنعتکار‘ تاجر اور کسان برادری حکومت کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ضروریات زندگی کی اشیاءکی عام آدمی تک رسائی ممکن ہو۔ پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنانے کیلئے میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنا ہوگا۔