طالبان سے مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں‘ تاخیر کے بدترین نتائج نکلیں گے: مولانا زبیر البازی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد زبیر البازی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا دبئی سے چھپ کر جان کیری کے طیارے میں سوار ہوکر کابل پہنچنا اور صدر کرزئی سے ملاقات کرنا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ طالبان سے مذاکرات کے سو اکوئی چارہ نہیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو آنے والے سالوں میں اس کے مزید بدترین نتائج بھگتناہونگے۔ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس کیلئے کارکن اپنی تیاریاں شروع کر دیں۔ انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف اور مولانا فضل الرحمن میں کوئی فرق نہیں۔