سودی نظام کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے وفاقی شرعی عدالت کا فل کورٹ بنچ تشکیل

اسلام آباد (وقت نیوز) سودی نظام کیخلاف درخواستوں کی ازسرنو سماعت کیلئے فل کورٹ بنچ تشکیل دیدیا گیا۔ فل کورٹ وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے تشکیل دیا گیا۔ فل کورٹ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت آغا رفیق کرینگے۔ فل کورٹ بنچ 21اکتوبر سے سودی نظام کے خلاف درخواستوں کی سماعت کریگا۔ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کے علاوہ دیگر 5ججز بنچ میں شامل ہوں گے۔ فل کورٹ کے دیگر ججز میں جسٹس علامہ فدا محمد خان، دھودھانی، جسٹس فاروق احمد شیخ، جسٹس جہانگیر ارشد، جسٹس شہزاد شیخ شامل ہیں۔
بنچ تشکیل