سرینگر، مظفرآباد بس سروس سے 53 مسافروں نے کنٹرول لائن کے آر پار سفر کیا، فلیگ میٹنگ کا انعقاد

چکوٹھی (آئی این پی) سرینگر مظفر آباد بس سروس کے ذریعے 53 مسافروں نے لائن آف کنٹرول کو چکوٹھی اوڑی کراسنگ سے پیر کو امن برج کے ذریعے کراس کیا، لائن آف کنٹرول کے امن برج پر دونوں اطراف کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ، آرپار سفر کے خواہشمند مسافروں کی لسٹوں کے تبادلے کے علاوہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوطرفہ سرینگر، مظفرآباد تجارت عیدالاضحی کے باعث رواں ہفتے بند رہے گی، آئندہ دوطرفہ سرینگر مظفرآباد بس سروس 21 اکتوبر بروز پیر اور دو تجارت 22 اکتوبر تا 25 اکتوبر ہو گی۔
سرینگر مظفرآباد بس سروس