دہشت گردی اور توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں: خواجہ حسان

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ احمد حسان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف دہشت گردی کے عفریت اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز نیلم بلاک، علامہ اقبال ٹاو¿ن میں مسلم لیگ ن لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری خواجہ سعد فرخ کی جانب سے معززین یونین کونسل 108 کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالئے میں صدارتی خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سید توصیف شاہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ نظامت کے فرائض چودھری شبیر گجر نے ادا کئے۔ خواجہ سعد فرخ نے کہا کہ نیلم بلاک، خیبر پارک، کلفٹن کالونی، احمد کالونی، غوثیہ کالونی کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش ہے۔ انہوں نے قبضہ گروپوں سے سرکاری زمین واگزار کروانے اور .... قبرستان اور ڈسپوزل یونٹ لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔