حکومتی اکنامک منیجرز معیشت بہتر کرنے میں ناکام ہو گئے: خالد پرویز

لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز اور سیکرٹری جنرل عبدالرزاق ببر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کو معاشی اعتبار سے ایشین ٹائیگر بنانے والوں نے اسے بھیگی بلی بنا دیا ہے۔ حکومتی اکنامک منیجرز معیشت میں بہتری لانے میں بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ایما پر لوگوں کو خطے میں سب سے مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے جس سے مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں اور جرائم بڑھ رہے ہیں۔ تاجر برادری صدمے کا شکار ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ ایف بی آر روزانہ کوئی نیا ایس آر او جاری کر دیتا ہے۔