جبل رحمت پر حضرت آدمؑ اور حوا کی توبہ قبول ہوئی

 میدان عرفات (این این آئی) جبل رحمت یا رحمت کا پہاڑ میدان عرفات میں واقع ہے۔ روایات کے مطابق یہ وہ مقام ہے جہاں جنت سے نکالے جانے کے دوسو سال بعد حضرت آدمؑ اور حواؑ کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور انہوں نے ایک دوسرے کو پہچان لیا تھا۔ اسی نسبت سے اس جگہ کا نام عرفات (پہچاننا) ہے۔ یہاں واقع جبل رحمت پر انہوں نے اللہ تعالی سے توبہ کی تھی اور ان کی توبہ یہاں قبول ہوئی تھی۔ اسی واقعہ کی یاد تازہ کرنے کے لئے میدان عرفات میں آ کر کچھ دیر ٹھہرنے اور توبہ اور استغفار کرنے کو حج کا لازمی رکن قرار دیا گیا ہے۔ مسجد نمرہ میدان عرفات میں واقع ہے اس کا کل رقبہ ایک لاکھ 24ہزار مربع میٹر ہے اور اس میں بیک وقت تین لاکھ افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔ یہ مسجد پورے سال کے دوران صرف ایک مرتبہ ہی کھولی جاتی ہے جہاں 9ذوالحجہ کو لاکھوں افراد ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی اور قصر ادا کرتے ہیں۔
جبل رحمت