تھانے میں زیادتی کا شکار ہونیوالی دو بہنوں اور پولیس اہلکاروں کی سیشن کورٹ میں پیشی

گھوٹکی (نوائے وقت نیوز) مبینہ زیادتی کا شکار 2 بہنیں اور پولیس اہلکار سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کی شکایت پر زیادتی کا مقدمہ اتوار کو درج کیا گیا تھا۔ پولیس حکام نے سیشن کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔