بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ غیر منصفانہ ہے، فوری واپس لیا جائے: شیخ ارشد

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ہائیڈ اینڈ سکن ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد ارشد نے بیوروکریسی نے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس میں کاروبار دشمنی ترامیم کرکے کاروباری برادری اور حکومت کے مابین تنازعات پیدا کرنے کی سازش کی ہے۔ ان اقدام سے کاروبار تباہ ہو جائیں گے۔ حکومت فوری طور پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس میں تبدیلیوں کو واپس لیکر ان ٹیکسوں کا پرانا نظام بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بھی غیر منصفانہ ہے اسکو بھی واپس لیا جائے اور اس قسم کے اقدام سے قبل حکومت کاروباری برادری سے مشاورت کرے۔
 اگر ملک سے لائن لاسز اور بجلی چوری کا خاتمہ اور ٹیکس نظام میں نئے ٹیکس گزاروں کو شامل کرلیا جائے تو ایسے کاروبار دشمن اقدام کرنے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔