اے ٹی ایم مشینوں میں تکنیکی خرابی‘ شہری پریشانی کا شکار

 اسلام آباد /کراچی /لاہور (آئی این پی )سٹیٹ بنک کی کمرشل بنکوں کو واضح ہدایات کے باوجود عید الاضحیٰ سے قبل ہی ملک کے مختلف علاقوں میں اے ٹی ایمز مشنیوں میںتکنیکی خرابی اور رقم کے موجودنہ ہونے سے عوام کو مشکلات کاسامنا رہا ،سینکڑوں شہری بنکوں سے واپس گھروں کو لوٹ گئے۔ شہر کی کچھ اے ٹی ایمز تکنیکی خرابی کا شکار ہیں تو بیشتر میں رقم غائب ،شہریوں کو مشکلات کاسامنا رہا ۔کراچی کے بیشتر علاقوں میں اے ٹی ایمز میں رقم کی عدم دستیابی ہے تو کئی تکنیکی خرابی کے باعث ٹھپ پڑی ہیں۔