الیکشن لڑ لڑ کر تنگ آ چکا ہوں، ہمیشہ کھڑے ہونے کا ٹھیکہ نہیں لیا:خورشید شاہ

سکھر (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر سید خو رشید شاہ نے کہا ہے کہ میں الیکشن لڑ لڑ کر تنگ آ چکا ہوں‘ میں نے ٹھیکہ نہیں لیا کہ ہمیشہ میں کھڑا ہو جاﺅں اور الیکشن لڑوں‘ اب کسی اور کی باری بھی آنی چاہیے۔ کوئی مقصد نہیں کہ میں اب کچھ اور بھی لے لوں‘ وزیراعظم یا وزیراعلیٰ بنوں۔ میری سیاست اپنے لوگوں کی خدمت کیلئے ہے۔ وہ پیر کو سکھر میں منعقدہ تعلیمی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ خواہش ہے کہ قوم اور اس کا مستقبل ٹھیک کر سکوں اور یہ میں اکیلا نہیں کر سکتا ہم بیوی سے اتنا نہیں ڈرتے جتنا آپ لوگ عوام سے ڈرتے ہیں اس لیے آپ ہم پر پریشر ڈالیں ہم حکومت پر پریشر ڈالیں گے ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے یہاں آبادی کے بڑھنے کے تناسب سے کوئی تعلیمی پالیسی نہیں ہر ٹیچر کو سال میں ساڑھے آٹھ سو گھنٹے پڑھانا ہے مگر ہم صرف ساڑھے تین سو گھنٹے پڑھاتے ہیں تو ساڑھے تین سو گھنٹے پڑھنے والا پرائیویٹ سکول کے طالب علم کا مقابلہ کہاں کر سکتا ہے ان کا کہنا تھاکہ دیہات سے ساٹھ فیصد لوگ صرف تعلیم کے لئے شہروں کی طرف نقل مکانی کرتے ہیں جس قوم کی ماں جاہل ہے وہ قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی اس لیے ہم کو سوچنا ہو گا کہ ہمارے ملک کا معیار تعلیم کس طرح بہتر ہو گا۔
خورشید شاہ