کراچی پولیس نے ملزموں کی بجائے 2 صحافی پکڑ لئے، آئی جی کے حکم پر رہائی ملی


کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام پولیس کی چابکدستی، دو صحافیوں کو گرفتار کر کے پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا۔ صحافیوں کے زبردست احتجاج اور کھارادر تھانے کے گھیراﺅ کے بعد آئی جی پولیس کے حکم پر رہا کیا گیا۔ پولیس کی زیادتی کا شکار ہونے والے دونوں صحافیوں ذیشان احمد، عاصم خان کا تعلق پرائیویٹ ٹی وی چینل سے ہے۔