کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے مسلم لیگ (فنکشنل) کے امتیاز شیخ اور ناصر نظامانی کے استعفے منظور کر لئے


کراچی (آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مسلم لیگ فنکشنل سے تعلق رکھنے والے دو مشیروں کے استعفیٰ منظور کر لئے، نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ بدھ کو وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مسلم لیگ (فنکشنل) سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیروں امیتاز شیخ اور ناصر نظامانی کے استعفے منظور کر لئے گئے ہیں۔