کراچی: نیشنل بنک میں ڈکیتی ملزم 36 لاکھ روپے لوٹ کر فرار


کراچی (این این آئی) کراچی کے علاقے جوہر چورنگی میں نیشنل بنک میں ڈکیتی، ملزم 36 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔ بنک میں سی سی ٹی وی فوٹیج کا نظام موجود نہیں۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں بدھ کی صبح ساڑھے نو بجے چھ مسلح ملزمان بنک میں داخل ہوئے اور سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر عملے کو یرغمال بنا لیا۔ ایس ایس پی فاروق اعوان نے بتایا سی سی ٹی وی فوٹیج نہ ہونے کے باعث ملزمان کی شناخت مشکل ہو گئی ہے۔