کراچی: ضمانت منسوخ ہونے پر سی آئی ڈی انسپکٹر کی عدالت سے فرار کی کوشش ناکام


 کراچی(نوائے وقت نیوز) اینٹی کرپشن جج نے سی آئی ڈی انسپکٹر ملک عادل کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی۔ذرائع کے مطابق جج راشدہ اسد کا حکم سنتے ہی ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ملزم نے عدالتی عملے کو زدو کوب کیاجس سے عملے کے کپڑے پھٹ گئے۔پولیس نے گھیرا ڈال کر ملزم ملک عادل کو جیل بھیج دیا۔ملک عادل پر رشوت ستانی کے خلاف مقدمہ درج ہے۔