کراچی بند مٹھی میں ریت کی طرح ہاتھ سے نکل رہا ہے : بابر اعوان


اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کراچی بند مٹھی میں ریت کی طرح ہاتھ سے نکل رہا ہے‘ امن و امان کی خرابی کی وجہ انتظامیہ کا سیاست میں ہونا ہے‘ صورتحال بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کو صوبہ بدر کرنا چاہئے اس کی آئین میں بھی گنجائش موجود ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن مارچ میں ہونے چاہئیں۔ ابہام دور کرنے کیلئے الیکشن کمیشن واضح طور پر اپنا بیان جاری کرے۔