کراچی، سانحہ بلدیہ کا حتمی چالان منظور‘ 4افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری


کراچی (وقائع نگار)سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کیس کی سماعت کرنے والی عدالت نے پولیس کا حتمی چالان منظور کر لیا اور ایف آئی آر میں چار سرکاری افسران کو ملزمان نامزد کر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ویسٹ سہیل مشوری کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کے ملزمان مالکان کی فیکٹری اور گودام کا قبضہ دینے کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزموں کے 20 فیصد بینک اکاونٹ بحال کرنے کا حکم دیدیا عدالت نے فیکٹری مالکان سے کہا کہ پولیس سے رابطہ کر کے فیکٹری اور گودام کا قبضہ لے لیں۔ پولیس نے مقدمے کا حتمی چالان پیش کیا۔ عدالت نے ایف آئی آر میں نامزد چار سرکاری افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور مقدمہ ٹرائیل کے لئے سیشن کورٹ بھیج دیا۔