پنجاب حکومت کے 2افسران کے تبادلے 3کے کینسل کرنے کے احکامات


لاہور(سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے افسران کے تبادلے اور 3کے کینسل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد مزمل بشیر ڈی ایم او ڈی جی خان کو تبدیل کرکے ڈی ایم او لودھراں، عبدالحمید رحمانی ڈی ایم او اٹک کو تبدیل کرکے ڈی ایم او ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے جبکہ ناصر محمود اعوان ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن انٹی کرپشن مظفر گڑھ، ظہیر انور اے سی فیصل آباد اور محمد عرفان خالد اے سی جڑانوالہ کے تبادلے کے احکامات کینسل کر دئیے گئے ہیں۔