معمر قذافی کی خاتون باڈی گارڈ زھراء البوعیشی کا قاہرہ میں پ±راسرار قتل


 قاہرہ (آن لائن) لیبیا کے مرحوم مرد آہن کرنل معمر قذافی کی ایک خاتون باڈی گارڈ زھراء البوعیشی کو مصری دارالحکومت قاہرہ میں پر اسرار طور پر قتل کر دیا گیا۔ زھراء کی نعش قاہرہ سے ملحقہ شہر نصر سے اس کی رہائش گاہ سے ملی ہے، جسے پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقتولہ زھراءکی بہن نے پولیس کو بتایا کہ زھراء البوعیشی کا فون پانچ دنوں سے مسلسل بند مل رہا تھا۔ فون کی مسلسل بندش کے بعد انہیں شبہ ہوا جس کی بنیاد پر گھر پر جا کر معلوم کیا گیا۔ گھر کے تمام دروازے بند تھے۔