مستونگ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل


کوئٹہ (آن لائن) مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ گذشتہ روز مستونگ کے علاقے میجر چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے محمد عمران پر ا ندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر نعش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دی اور ورثا کے حوالے کر دی گئی۔