قائمہ کمیٹی نیشنل ریگولیشن نے ایڈز کی روک تھام کیلئے پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی


اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز نے ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام کے لئے جامع پالیسی تشکیل دینے کی سفارش کر دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر مہرین نواز وٹو کی سربراہی میں ہوا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف سینٹرل ہیلتھ کی شراکت سے ایچ آئی وی ایڈز کے لئے جامع پالیسی تشکیل دی جائے گی۔