عراق بم دھماکوں سے لرز گیا‘ بچوں اور خواتین سمیت 24 ہلاک‘ 150 زخمی


بغداد (اے ایف پی) عراق بم دھماکوں سے لرز اٹھا۔ بچوں اور خواتین سمیت 24 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بتایا جاتا ہے بغداد میں 5 کار بم دھماکے اور ایک سڑک پر ہوا۔ کرکوک میں بھی 4 دھماکے ہوئے‘ 9 ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے جبکہ ہلہ میں بھی متعدد بم دھماکے ہوئے۔ ایک پارکنگ میں بم دھماکے سے 5 افراد مارے اور 35 زخمی ہو گئے۔ بغداد کے فردوس سکوائر میں بھی کار بم دھماکہ ہوا۔ یاد رہے 2003ءمیں اسی مقام پر صدام حسین کے مجسمے کو گھسیٹا تھا۔ محرم کا عشرہ شروع ہونے سے قبل تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری فی الحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ ہویجہ میں فوج کی نگرانی کرنے والے دستے کو نشانہ بنایا گیا۔