سیکرٹری داخلہ کے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا جائے: حافظ حسین احمد


اسلام آباد (ثناءنیوز) ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر قومی م¶قف سے انحراف پر سیکرٹری داخلہ کی معافی سے معاملہ نہیں ٹل سکتا۔ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ کیا جائے۔ گلگت بلتستان کو صوبہ قرار دینے والوں کا بھی احتساب کیا جائے۔ آئین کی خلاف ورزیوں کا چیف جسٹس کو ازخود نوٹس لینا ہو گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش متنازعہ بیان میں مقبوضہ کشمیر کو بھارتی صوبہ قرار دینے کا جرم کشمیر کمیٹی کے روبرو معذرت سے ختم نہیں ہو سکتا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ بلتستان کو صوبہ قرار دیتے ہیں ان کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ کیا جائے۔