سنٹرل جیل میانوالی میں سزائے موت کے قیدی محمد حسین کو آج تختہ دار پر لٹکایا جائے گا


میانوالی (نمائندگان) سنٹرل جیل میانوالی میں سزائے موت کے منتظر قیدی محمد حسین ولد احمد خان سکنہ سرگودھا کو آج 15نومبر 2012ءکو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ فوجی محمد حسین ولد احمد خان نے 2008ءمیں دوران ملازمت اپنے ساتھی حوالدار فوجی خادم حسین کو جھگڑے کی بناءپر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس پر اوکاڑہ کینٹ میں فوجی عدالت سے کورٹ مارشل کے بعد اس کو موت کی سزا سنائی گئی تھی، بعد ازاں محمد حسین نے اپیل کی تھی لیکن اس کی سزائے موت بحال رکھی گئی تھی تاہم اس کی اپیل خارج کر دی گئی۔