رحیم یار خان : موٹرسائیکل سوار وکیل کو مردہ حالت میں پھینک کر فرار


رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) نوجوان ایڈووکیٹ کی نعش برآمد، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایڈووکیٹ کو تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ ایڈووکیٹ کی موٹرسائیکل بھی برآمد۔ پولیس نے ایڈووکیٹ سعید احمد گوپانگ کا موبائل فون قبضے میں لے لیا۔ نعش امین گڑھ روڈ پر پڑی ہوئی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ سعید احمد کا بیٹا محمد احمد بھی موقع پر پہنچ گیا۔ اس موقع پر عینی شاہدین نے میڈیا کو نعش کے متعلق بتایا۔ سعید احمد کے قتل کئے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناءایڈووکیٹ کے دن دیہاڑے قتل کیخلاف وکلاءآج سوگ منائیں گے۔ کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو گا۔