دلکش لاہور کمیٹی کا اجلاس، اہم شاہراہیں، انڈر پاسز کے نئے نام مسلم، اقلیتی لیڈروں کے ناموں پر رکھنے پر غور


لاہور (خبر نگار) چےئرمےن دلکش لاہور پراجےکٹ جسٹس (ر) خلےل الرحمن رمدے نے کہا ہے اسلام اقلےتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے اور آئےن پاکستان مےں بھی اقلےتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا ذکر ہے۔ اسی لئے لاہور شہر کی اہم شاہراہوں، انڈر پاسز، چوک اور انٹر چےنجز کے نئے نام مسلم، ہندو، سکھ اور عےسائی لےڈروں اور اہم شخصےات کے ناموں پر رکھنے کےلئے غور کےا جا رہا ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے جناح ہال مےں ”دلکش لاہور کمےٹی“ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ اجلاس مےں اےڈمنسٹرےٹر لاہور نورالامےن مےنگل نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءکو بتاےاگےا کہ دلکش لاہور پراجےکٹ کے تحت پہلے مرحلے مےں مال روڈ کی چار تارےخی عمارتوں کے ڈھانچے کو محفوظ کر کے اُن کی تزئےن و آرائش کی جائے گی جس کی بدولت شہر کی خوبصورتی مےں مزےد اضافہ ہو گا۔ ا پہلے مرحلے مےں ڈنگا سنگھ بلڈنگ پر تعمےراتی کام جاری ہے اور باقی تےن عمارتوں احمد مےنشن ، شاہ دےن بلڈنگ اور غلام رسول بلڈنگ پر جلد کام شروع کر دےا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اےڈمنسٹرےٹر لاہور نورالامےن مےنگل نے کہا قومی ورثے کا مکمل تحفظ اور اُس کی صحےح حالت مےں آئندہ نسل تک منتقلی ہم سب کا فرض ہے۔