خبردار! بچوں کو مارنے پیٹنے سے انہیں خطرناک بیماریاں لگ سکتی ہیں: ماہرین


لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ زور دار طمانچہ مارنے یا چیخنے چلانے سے بچے کو دل، کینسر اور دمے کی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ غصے کی حالت میں جو حیاتیاتی تبدیلی ہوتی ہیں اس سے کینسر، دل اور دمے جیسی بیماریوں کے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زندگی کے ابتدائی دور میں کسی بھی طرح کی سخت باز پرس اور چیخ و پکار معصوم ذہنوں پر دوررس اثرات مرتب کرتی ہے جس سے شدید بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔